حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 32ویں بین الاقوامی قرآن کریم نمائش "قرآن؛ رہنمائے زندگی" کے عنوان کے تحت گزشتہ روز تہران کے مصلی امام خمینیؒ میں شروع ہوچکی ہے، جو 15 رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔
افتتاحی تقریب میں ایرانی وزیر ثقافت سمیت ملکی و غیر ملکی قرآنی ماہرین، دانشوروں اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس سال نمائش میں 37 مختلف شعبے شامل ہیں، جن میں سے 28 عوامی اداروں اور 15 حکومتی تنظیموں کے زیرانتظام ہیں۔ 40 عوامی ادارے اپنے مخصوص شعبوں میں سرگرم ہیں، جبکہ 300 سے زائد قرآنی موضوعات پر کتابیں پیش کی جا رہی ہیں۔
نمائش میں 9 نئی قرآنی تصانیف کی رونمائی کی جائے گی، جبکہ 58 علمی نشستیں اور 26 قرآنی محافل کا انعقاد ہوگا۔
اس سال نمائش میں دیگر ممالک کے قرآنی نمائندے بھی شریک ہیں، جس سے ایران اور دوسرے ممالک کے قرآنی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ اختتامی تقریب میں صدرِ مملکت ایران کی موجودگی میں خدامِ قرآن کی تکریم کی جائے گی۔
آپ کا تبصرہ